• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: جرائم پیشہ منظم گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں مطلوب منظم گینگز کے 5 ارکان گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان سے چوری کی گاڑی، چھینے گئے موبائل فونز اور رقم برآمد کر لی ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید