• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی، 3 اغواء

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بجارانی اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

کندھ کوٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 3 افراد کو اغواء کر لیا اور انہیں لے کر کچے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔

کندھ کوٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ڈاکوؤں کی گرفتاری و مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید