عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے گرفتار مقامی رہنما نصیر جنجوعہ کی معافی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
اپنے ویڈیو بیان میں نصیر جنجوعہ نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اسد عمر کےحکم پر کی۔
پی ٹی آئی رہنما نصیر جنجوعہ نے کہا کہ اسد عمر اور پی ٹی آئی قیادت نے حکم دیا تھا کہ پولیس یا فورس کو آگے نہیں آنے دینا۔
نصیر جنجوعہ نے کہا ’گزشتہ روز جو ہم نے کیا، گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ بھی کی، جس سے ملک کا بہت زیادہ نقصان بھی ہوا، یہ ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔ ہمیں نہیں کرنا چاہیے تھا، اس پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نصیر جنجوعہ کو آج صبح شاہ اللّٰہ دتہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔