• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک ہنگامے کے معاملے پر لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں اور قائدین کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے جاری ہیں۔

ادھر سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میرے حلقے سے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع ہے، مجھ سمیت تقریباً 500 لاہور کے کارکنان کی فہرست تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدھ کے جلسے کے زبردست انتظامات جاری ہیں اور متبادل افراد کو ذمہ داری سونپی بھی جا چکی ہے۔

حماد اظہر نے یہ بھی تحریر کیا کہ ایسے فاشسٹ ہتھکنڈوں کا پچھلے 11 ماہ سے مقابلہ کر رہیں ہیں اور کرتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید