• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری نے برطانیہ چھوڑنے کے بعد ملکہ الزبتھ کو فون کیوں کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے برطانیہ چھوڑ کر جانے کے بعد ملکہ الزبتھ دوم کو فون کیا تھا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی آنجہانی دادی، ملکہ الزبتھ کو برطانیہ چھوڑ کر جانے کے بعد سامنے آنے والے معاملات پر بات کرنے کے لیے فون کیا تھا۔

اُنہوں نے فون پر ملکہ کو بتایا کہ ’میں اور میگھن آپ سے ملنا چاہتے ہیں اس لیے برطانیہ واپس آ رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے ملکہ کو فون پر اپنے کام کرنے کا ایک مختلف انتظام بنانے کے اپنے منصوبے پر بات کرنے کے لیے پر امید ہونے کے بارے میں بھی بتایا تھا۔

شہزادہ ہیری کے مطابق،  ملکہ برطانیہ فون پر ان کی بات سن کر خوش نہیں تھیں لیکن وہ ان کی بات سن کر چونکی بھی نہیں تھیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ ہم کتنے ناخوش ہیں۔

اُنہوں نے اپنی دادی سے بات کرنے کی کوشش اس لیے کی کیونکہ اُنہیں یقین تھا کہ وہ دادی کے ساتھ گفتگو کرکے اپنے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید