• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان اہلکاروں کو سرکاری نوکری سے بیٹوں کو برطرف کرنے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

طالبان اہلکاروں کو سرکاری عہدوں پر موجود اپنے بیٹوں سمیت تمام رشتے داروں کو نوکری برطرف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طالبان رہنما ہبت اللّٰہ اخوندزادہ نے اپنے ایک حکم نامے میں طالبان اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری عہدوں پرموجود اپنے بیٹوں سمیت تمام رشتے داروں کو نوکری سے برطرف کردیں۔

طالبان رہنما نے ہدایت کی ہے کہ طالبان اہلکار اپنے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کی جگہ دوسرے افراد کی تقرری کریں اور مستقبل میں رشتے داروں کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔

حکم نامے کی ایک تصویر افغانستان کے آفس آف ایڈمنسٹریٹو افیئرز کے ٹوئٹر پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید