• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ آڈیو میں ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا ہے کہ ٹھونک دو: مصدق ملک

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک—فائل فوٹو
وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ قتل کی سازش کس کو کہتے ہیں؟ مبینہ آڈیو میں ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا ہے کہ ٹھونک دو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، یہ فیصلے لکھتے تھے، باپ کے سامنے بیٹی کوجیل بھیجا گیا۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ کو کہوں گا کہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے، اگر قتل کی پلاننگ ہے تو مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ غریب کا پیٹرول سستا کریں گے، امیر کے پیسے غریب کی جیب میں ڈالیں گے، بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ ہم نے غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں اس پر عمل درآمد کے لیے صرف 6 ہفتے دیے ہیں، موٹر سائیکل سوار کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کی ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی میں 21 کروڑ غریب ہیں، پیٹرول پر اب امیر 100 روپے زیادہ دے گا، غریب 100 روپے کم دے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے گیس کا ٹیرف الگ کر دیا، غریب اور امیر کا بل الگ الگ کر دیا، یہ فیصلہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہو چکا۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پولیس پر تشدد میں ملوث ہیں۔

قومی خبریں سے مزید