• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے بھانجے کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کیخلاف جج کی تصویر لگا کر ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی ہے۔

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے جج کی تصویر لگا کر ٹویٹ کرنے کے معاملے کا ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے حسان نیازی کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بھانجے حسان نیازی کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، حسان نیازی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایف آئی  اے کو حسان نیازی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید