• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔

کورنگی میں ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ ان سے یہ ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو، لیکن جلد کراچی میں جیالا میئر ہوگا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر دھوکا چل رہا تھا، عوام کا پیسہ اسپتالوں کے بجائے نجی انشورنس کمپنیوں کو مل رہا تھا۔

واضح رہے کہ 17 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن 18 اپریل 2023ء کو ہوں گے۔

ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ جانچ پڑتال 25 تا 28 مارچ ہوگی۔

ای سی پی کے مطابق ٹریبونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید