بھکر کی داجل چیک پوسٹ سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ سے رجوع کرلیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف گزشتہ رات بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کی، داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔
بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔