• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کے تعاون کے بغیر انصاف ناممکن ہے، سیشن جج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج محمد اکمل خان نے کہا کہ وکلاء کی سروسز اور تعاون کے بغیر انصاف نا ممکن ہے بار، وکلاء اور سائلین کے مفاد اور انصاف کی فراہمی میں ہمارا ساتھ دیں جہاں ریلیف بنتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا ہم سب کو ایک ماڈل رول بننے کی ضرورت ہے۔صدر سید وحید رضا بخاری اورجنرل سیکرٹری سید علی الطاف گیلانی، فراز ارشد،وسیم ممتاز، نائب صدرمہر طارق علی سیال،جوائنٹ سیکرٹری روبینہ رانا،ممتاز نور ٹانگرہ اورفنانس سیکرٹری امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید