• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختار اعوان پیپلزپارٹی کے مخلص، نظریاتی اور دیرینہ ساتھی تھے، مخدوم سید احمد محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن، سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے صاحبزادے ملک گلریز اعوان، ان کی بہو اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ ملک مختار اعوان مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی کے مخلص، نظریاتی اور دیرینہ ساتھی تھے، جنہوں نے پارٹی اور جمہوریت کے لیے طویل عرصہ بھرپور خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں مخدوم سید احمد محمود نے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر کی رہائش گاہ پر ان کی جانب سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی، جو پاکستان پیپلزپارٹی ملتان شہر کے سینئر رہنما اور سابق سیکرٹری اطلاعات ملتان ڈویژن ایم سلیم راجا مرحوم کے انتقال پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے ایم سلیم راجا مرحوم کے قریبی ساتھی پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے نائب صدور ملک اللہ بخش بھٹہ، اسلم بھٹی، حاجی خلیل راں سے ملاقات کی ۔ مخدوم سید احمد محمود کے ہمراہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، ڈویژنل صدر ڈی جی خان آصف خان دستی، کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب و ضلعی صدر لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ، ڈویژنل نائب صدر آفتاب علی خان بابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، سلیم الرحمن میو، پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سینئر نائب صدور سٹی میاں منظور قادری و ساجد خان بلوچ، سٹی نائب صدر نعیم شہزاد بھٹی و دیگر پارٹی عہدیداران و رہنما موجود تھے ۔ بعد ازاں مخدوم سید احمد محمود نے پیپلزپارٹی ملتان شہر کے سینئر رہنما سید ریاض حسین بخاری کی کارڈیالوجی ہسپتال میں عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
ملتان سے مزید