ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوٹ ادو میں نومولود کی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے موٹر وے ٹھٹھہ گھلواں کے قریب کیری ڈبہ تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر 22ویلر ٹریلر سے پیچھے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار عثمان اور عبدالوہاب زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ معلوم ہوا کہ کیری ڈبے میں سوار افراد ملتان سے فیصل آباد جارہے تھے اور ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ ہوا ۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق سناواں ریلوے اسٹیشن کے قریبی کھیتوں سے ایک نامعلوم نومولود کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے موقع پر ضروری کارروائی مکمل کر کے لاوارث بچے کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا ۔