• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے اخبار فروش طبقہ شدید متاثرحکومت فوری ریلیف دے‘ اخبار فروش یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر)صدر اخبار فروش یونین ملتان ملک نواز تیرا نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے اخبار فروش طبقے کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے‘  اخبار فروشوں کیلئے اپنے روزمرہ کے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اخبار فروش طبقے کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج اور فلاحی اقدامات کیے جائیں جبکہ جنرل سیکرٹری نوید خان ڈمرہ نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے کم آمدنی والے اخبار فروشوں کی کمر توڑ دی ہے۔ سرپرستِ اعلیٰ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ اخبار فروشوں کے مسائل کا مستقل حل ضروری ہے،  ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا نے کہا کہ اخبار فروش میڈیا انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں ممبر فیڈریشن کے رہنما حاجی شہزاد نے کہا کہ اخبار فروش ہر موسم اور مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔
ملتان سے مزید