ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق دائر رٹ پٹیشن نمٹاتے ہوئے متعلقہ مجاز اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کو باقاعدہ نمائندگی تصور کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کو سماعت کا موقع فراہم کرے اور قانون کے مطابق چار ہفتوں کے اندر وجوہات پر مبنی تحریری حکم جاری کرے۔