• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بھینس کالونی میں اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ تاجر کا شکوہ


کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے تاجر سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، تاجر نے شکوہ کیا کہ ہم لوگ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن سیکیورٹی نہیں ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کو دیکھا گیا ہے۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، فوٹیج میں ان کے چہرے واضح تھے۔

متاثرہ کاروباری شخص ارسلان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھینس کالونی میں وارداتیں بہت بڑھ گئی ہیں، بھینس کالونی کے لوگ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن سیکیورٹی نہیں ہے۔

متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان میرے 2 موبائل فون، 80 ہزار نقد رقم، اسلحہ لائسنس اور شناختی کارڈ ساتھ لے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے مانگے بعد میں کہا کہ ہمیں 48 گھنٹے دو جس کے بعد انہوں نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید