• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹر کو گھر بلانا پڑگیا

امیتابھ بچن، فائل فوٹو
امیتابھ بچن، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹر کو گھر بلانا پڑگیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

 اُنہوں نے بتایا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں یہاں تک کہ اچانک جب اُنہیں اپنی پسلیوں اور پاؤں کے انگوٹھے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی تو ڈاکٹر کو گھر پر بلانا پڑگیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میری اُبھری ہوئی ہڈیوں اور جلد کے درمیان آبلے پڑ گئے ہیں جوکہ بہت ہی عجیب سی بات ہے، میں نے نہ تو کبھی پہلے ایسا سُنا اور نہ ہی تجربہ کیا مگر اس کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہوں‘۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل امیتابھ بچن حیدرآباد میں فلم’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی عکس بندی کراوتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے بلاگ پر بتایا تھا کہ ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید