• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امیتابھ بچن، فائل فوٹو
امیتابھ بچن، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے حیدرآباد میں اپنی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اپنے مداحوں کو صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ سب کا میرے لیے فکرمند ہونے اور اپنی نیک خواہشات کرنے کے لیے شکریہ۔



اُنہوں نے لکھا کہ میں آرام کررہا ہوں اور آپ لوگوں کی دعاؤں سے اب پہلے سے بہتر ہوں۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کل رات ’جلسہ‘ میں ’ہولیکا‘جلائی گئی جبکہ میں آرام کررہا ہوں لیکن اس خوشی کے تہوار کے جشن کے لیے میری خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ 

امیتابھ بچن نے اپنی یک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دعا ہے کہ ہولی کے یہ رنگ سب کی زندگی میں بہار لے کر آئیں۔ 

واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ روز اپنے بلاگ پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ حیدرآباد میں فلم’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی عکس بندی کراوتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید