• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبین خاتون نے شوہر کے قاتل کو اپنے دام میں پھنسا کر گرفتار کروا دیا

کولمبیا کی ایک بہادر خاتون نے شوہر کے قاتل کو اپنے دام میں پھنسا کر گرفتار کروا دیا۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایک مقامی جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کے ہاتھوں مذکورہ خاتون کا شوہر مارا گیا تھا۔

جس کے بعد اس خاتون نے برسوں اپنے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کی اور شوہر کے قاتل جرائم پیشہ شخص کو اپنے دام میں پھنسا کر قتل کے شواہد جمع کیے اور بلآخر اسے کئی جرائم میں ملوث ہونے پر حکام کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔ 

یہ واقعہ بالکل ہالی ووڈ کی کسی فلم کی اسکرپٹ سے ملتا جلتا لگتا ہے۔ اس خاتون کا نام تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن اس نے وہ کر دکھایا جو پولیس اور کولمبیا کی فوج بھی نہ کرسکی۔

خاتون نے نہ صرف اپنے شوہر کے قتل کا بدلہ لے لیا بلکہ ایک خطرناک مجرم کو قانون کے حوالے کروا دیا۔ 

کولمبیا کے شہر کورڈوبا (قرطبہ) کی پولیس اور صحافیوں نے اس کی بہادری اور ذہانت کی تعریف کی جس نے کئی برس اس چالاک اور خطرناک مجرم کے ارد گرد رہ کر شواہد جمع کیے تاکہ اسے پکڑوایا جاسکے۔ 

وہ کوئی جرائم کی بیخ کنی کرنے نہیں نکلی تھی بلکہ ایک افسردہ اور مظلوم بیوہ تھی جس کا شوہر برسوں پہلے اس سفاک مجرم کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید