• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونا 3100 روپے اور چاندی 50 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1982 ڈالر سے کم ہو کر 1968 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3100 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 4ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 75ہزار 68 روپے ہو گئی ہے ۔