• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے تک کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ،یورو کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی ایک روپے مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 283.00 روپے سے بڑھ کر 284.00 روپے اور قیمت فروخت 75 پیسے کے اضافے سے 283.50 روپے سے بڑھ کر 284.25 روپے ہو گئی ہے ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 283.00 روپے اور قیمت فروخت 286.00 روپے پر مستحکم رہی۔