• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات اندراج میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، آئی جی پنجاب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےکہاہے کہ مقدمات کے اندراج میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،منظم جرائم پیشہ گروہوں اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری میں مزیدتیزی لائی جائے، پولیس شہداء کے خاندانوں سے متعلقہ تمام امور ومسائل کی ضلعی پولیس افسران بذات خود نگرانی کریں،پولیس فورس کی ویلفیئر سے متعلقہ تمام امور سپروائزری افسران خود چیک کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ریجنل پولیس آفس راولپنڈی کے دورےکے دوران پبلک سروس ڈیلیوری اور پولیس ویلفیئر سے متعلقہ امور کے جائزے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ریجن سید خرم علی ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی ، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) عامر خان نیازی،چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز ،ڈویژنل ایس پیزاور ایس ڈی پی اوزنے شرکت کی۔آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں تحفظ سنٹر زکا قیام عمل میں لایا ہے۔ تمام افسران نے اس کی روح کے مطابق اس پر عملد رآمد کو یقینی بنانا ہے۔
اسلام آباد سے مزید