• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن اور منال پر ملازمین کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اور منال خان پر سابق ملازم علی حامد نے غیر پیشہ ورانہ رویّہ اختیار کرنے اور وقت پر تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

 علی حامد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تفصیلی نوٹ لکھا ہے۔

اُنہوں نے اس نوٹ میں لکھا کہ 6 ماہ اپنی محنت کے معاوضے کی بھیک مانگنے کے بعد اب میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ’ایمن منال کلوسیٹ‘ میں کام کرنے کے اپنے برے تجربے کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھ سکوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں ایک سال سے ایمن اور منال کا ملازم ہوں لیکن بڑے نام ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے وقت پر تنخواہ ادا نہیں کی اور جب تنخواہ کے لیے ملازمین کی جانب سے ایمن اور منال کے بھائی معاذ کو میسج کیا تو ان کا یہی کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں گے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی تنخواہ نہیں ملی۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 
فوٹو انسٹاگرام
فوٹو انسٹاگرام 

علی حامد نے لکھا کہ ان لوگوں نے میری اور کئی دیگر ملازمین کی 6 ماہ کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی ہے لیکن اُنہوں نے صرف لحاظ کی وجہ سے اب تک کچھ نہیں کیا۔

اُنہوں نے ایمن خان اور منال خان پر غیر پیشہ ورانہ رویّے کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اپنے ملازمین کی بے عزتی کرتی ہیں اور ان سے غلاموں جیسا سلوک کرتی ہیں، ان کا برانڈ مہینوں میں لاکھوں کماتا ہے لیکن ملازموں کو ان کی تنخواہ پھر بھی نہیں دیتیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ یہ میرے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی مقروض ہیں، میں نے انہیں اپنی تنخواہ کے لیے بہت سے میسج بھی کیے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

جس کے بعد اداکاراؤں کے برانڈ نے سابق ملازم کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایمن منال کلوسیٹ‘  ایک مشہور فیشن برانڈ ہے جو کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کے حق میں نہیں لیکن کچھ معاشی مشکلات تنخواہوں میں تاخیر کا سبب بنیں جنہیں جلد ہی حل کرلیا گیا۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

فیشن برانڈ نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ اداکارہ ایمن خان اور منال خان اپنے برانڈ کے روزانہ کے معاملات کا حصّہ نہیں یہ سب ان کے بھائی معاذ خان دیکھتے ہیں،  تنخواہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے ذریعے برانڈ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی جس کا قانونی جواب دیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید