مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پوچھا ہے کہ عمران خان نے لاہور جیسے شہر کو کیوں تورا بورا بنا دیا ہے؟
میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کا خود سے متعلق الگ معیار قانون اور آئین ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوسروں کے لیے الگ ضابطہ تعزیرات اور قانون رکھا ہوا ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنےلیے الگ معیار، قانون اور آئین رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کسی پر منشیات ڈال کر رانا ثناء اللّٰہ کی طرح جیل میں ڈالا جائے۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی غیرقانونی کارروائی ہو، اگر پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ کرے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔