بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ملک بھر کے 90 لاکھ کے قریب مستحق خواتین کے لیے بینظیر کفالت کی رقم میں اضافہ کردیا گیا۔
حکومت نے یہ قسط 7000 سے بڑھا کر 8500 روپے کردی ہے۔ ان وظائف کےلیے حکومت پاکستان نے 73 ارب، 83 کروڑ اور 33 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔
بینظیر کفالت کی اس رقم کے ساتھ بینظیر تعلیمی وظائف کی ایک قسط بھی جاری کردی گئی ہے۔
جن خاندانوں کے بچے پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اور ان کی اسکول کی حاضری 70 فیصد سے زیادہ ہے وہ یہ وظائف بھی وصول کرسکیں گے۔
اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مستحقین کو یہ رقوم حبیب بینک کے اے ٹی ایم مشینوں و مقرر کردہ ایجنٹوں کے ذریعے دی جا رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان کے مستحقین کو یہ رقوم بینک الفلاح کے ذریعے تقسیم کی جارہی ہیں۔
ترجمان بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ مستحقین اپنے وظائف کی رقم اچھی طرح گن کر وصول کریں اور رسید لازمی حاصل کریں۔