لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے جواب طلب کرلیا۔
شیریں مزاری نے مقدمات کی تفصیل کےلیے، ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شیریں مزاری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے 27 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔
شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکلا کا مؤقف تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے اور غیر قانونی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔