آسٹریلیا نے بھارت کو سیریز کے آخری میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔
چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے دہرے ہندسے کا اسکور بنایا۔
مچل مارش 47، ایلکس کیری 38 اور ٹریوس ہیڈ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور ہاردیک پانڈیا نے تین تین وکٹیں لیں، اکسر پٹیل اور محمد سراج نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا تھا، تاہم آسٹریلین بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 21 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ہاردیک پانڈیا نے 40 اور شبمن گل نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زیمپا نے 4 وکٹیں لیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔