• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر کی بیگم نے بیڈ شیٹ کو پروجیکٹر اسکرین بنا دیا

بھارت کے یوٹیوبر رنجیت نے بتایا کہ کس طرح ان کی اہلیہ نے بستر کی چادر کو اسکرین میں تبدیل کر دیا۔

رنجیت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیگم سے کہہ رہا تھا کہ ایک موٹرائزڈ پروجیکٹر اسکرین 20 سے 25 ہزار کی ہوگی۔

ان کی اہلیہ نے ایک چادر نکالی اور چار کلپوں سے اسے ٹانگ کر کہا کہ اس پر فلم دیکھ لیں۔

رنجیت نے ٹوئٹر پر تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ایک سفید چادر ٹنگی ہوئی ہے، اس پر نیٹ فلکس چل رہا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے اس پوسٹ پر بےحد دلچسپ اور شرارتی کمنٹس کیے۔



دلچسپ و عجیب سے مزید