• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا گیا

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض کے مطابق ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کو پہلے بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعزاز اٹامک انرجی کمیشن کے ملکی ترقی میں اعلیٰ کردار کا اعتراف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سال اٹامک انرجی کمیشن کے 13 سائنسدانوں کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔

قومی خبریں سے مزید