• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام

سعودی قیادت نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام پیغام میں پاکستان اور پاکستانی قوم کی ترقی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

اس حوالے سے ریاض سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یوم پاکستان پر مبارکباد دی جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ 

دریں اثنا دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب میں پرچم کشائی کی۔

تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کےلیے دعائیں بھی کی گئیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید