• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، ہم کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

لاہور پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ عمران خان کے پولیس پر لگائے الزام میں کوئی سچائی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات پر ہر سطح پر سامنا کرنے کو تیار ہیں، جوڈیشل کمیشن ہو یا کسی سطح پر تحقیقات، اپنی ٹیم کے ساتھ جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے قصوروار نکلے تو سزا دیں ورنہ الزام لگانے والے کو سزا دیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے، جلسے اور جلوس میں پولیس پورا تحفظ فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر حملہ کرنے والے کو پسپا ہی نہیں بلکہ قلع قمع کرنا ہے، پولیس پر گولی چلے گی تو جواب گولی سے دیا جائے گا، کسی بھی جگہ دہشتگرد ہو، نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء، جہیز فنڈز اور دوسرے ویلفیئر کے فنڈز ڈبل کر دیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا کام قابلِ تعریف ہے، انہوں نے برسوں پرانی 13 ہزار اپیلیں نمٹائیں۔

قومی خبریں سے مزید