• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج واجبات کی وصولی کیلئے بینک ہفتے اور اتوار کو کھلیں گے

حج کے درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔

بینک دولت پاکستان نے حج کرنے کے خواہش مند افراد کو درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات جمع کرنے میں سہولت دینے کی غرض سے 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی نامزد برانچوں کو ہفتے اور اتوارکے روز (یعنی 25-03-2023 اور 26-03-2023)صبح 9 بجے تا دو پہر 2 دو بجے تک کھلا رکھیں۔

قبل ازیں حج پالیسی 2023ء کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی 14 بینکوں (نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک اور میزان بینک) کو ملک بھر میں حج کے خواہش مند افراد سے 16 مارچ 2023ء تا 31 مارچ 2023ء تک درخواست فارموں کے ساتھ واجبات وصول کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید