• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف تحائف بیچ کر غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کی انکوائری شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانے کے تحائف بیچ کر غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کی انکوائری شروع ہو گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ریکارڈ چھپانے اور اختیارات سے تجاوز پر انکوائری کی جا رہی ہے۔

نیب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نیب راولپنڈی میں 2 کیسز ہیں۔

نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے تفصیلات جمع کرا دیں۔

جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کے علاوہ کہیں بھی عمران خان کےخلاف کیس نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید