• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش سے پھسلن کے سبب تیز رفتار گاڑی الٹ گئی


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بارش سے پھسلن کے سبب تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔

سفید گاڑی تیزی سے اسکڈ ہوئی اور الٹ کر سائیڈ میں کھڑی کالی کار سے ٹکرائی، ڈیفنس کراچی میں یہ حادثہ بدھ 22 مارچ کو پیش آیا تھا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ بارش کے وقت سڑک پر پھسلن ہے ایسے میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی بنگلے کے دروازے سے بھی ٹکراتی ہے جبکہ چند لمحے قبل ہی ایک راہگیر بھی وہاں سے گزرا جو کہ گاڑی کی زد میں آنے سے بچ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید