بہاولپور کے علاقے عباس نگر سے 10 سال قبل سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش مل گئی۔
پولیس کے مطابق بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والی خاتون نے پولیس کو بیان دیا تھا۔
ملزمہ کے مطابق اس کے بیٹے سے گولی چلنے سے بچہ ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے کہا کہ بیٹے کو بچانے کیلئے بچے کی لاش کو گھر میں ہی دفن کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقتول بچہ جس کا نام شاہد اقبال تھا وہ عباس نگر سے 2013 میں لاپتہ ہوا تھا۔