• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست راجستھان میں غلطی سے میزائل فائر ہوگیا، واقعہ پوکھران میں فوجی فیلڈ فائرنگ پریکٹس کے دوران پیش آیا۔

بھارتی فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ میزائل طیارے میں نصب تھا لیکن ملبہ کھیتوں میں گرا ہے۔

واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال بھی فائرنگ رینج کے قریب ایک شہری اس وقت ہلاک ہوا تھا جب مارٹر گولہ ملنے کے بعد وہ اس میں سے فروخت کے لیے پیتل نکال رہا تھا کہ اس دوران گولہ پھٹ گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید