• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیوا کانفرنس: سیلاب متاثرین کیلئے کانفرنس کے وعدے پر عمل میں تاخیر

سیلاب متاثرین کیلئے جینیوا ڈونرز کانفرنس میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں تاخیر ہورہی ہے۔

پاکستان کو امدادی سامان کے علاوہ اب تک صرف ساڑھے 12 کروڑ ڈالر ملے ہیں، 30 جون تک مزید 30 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

حکومت کو جون تک ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع تھی۔

واضح رہے کہ جینیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کانفرنس کی گئی تھی۔

 9 جنوری 2023 کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دنیا کے مختلف ملکوں نے تقریباً 10 ارب ڈالرز امداد کے وعدے کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید