• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام: مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر امریکی حملے، 3 شامی فوجیوں سمیت 19 جنگجو ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شام میں ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں میں 3 شامی فوجیوں سمیت 19 جنگجو مارے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے جنگجوؤں میں شامی باغی گروپ کے 11 اور 5 غیر شامی جنگجو شامل تھے۔

امریکا نے شمال مشرقی شام میں جمعرات کو ہونے والے ڈرون حملے کے بعد جوابی کارروائی کی ہے۔

شمال مشرقی شام میں ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

امریکی حملوں کے بعد مزاحمتی فورسز نے آج صبح شام میں امریکی بیس پر راکٹ حملے کیے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی بیس پر راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید