• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو نماز پڑھنے سے روکنے پر سکیورٹی گارڈ معطل، ریل کمپنی کی معافی

کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے سے روکنے والے سکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا گیا، کینیڈا کی وی آئی اے ریل کمپنی نے واقعے پر متعلقہ شخص اور تمام مسلم برادری سے معافی مانگتے ہوئے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کچھ روز قبل کینیڈا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں احمد نامی مسلمان نوجوان ریلوے اسٹیشن کے ایک خالی ہال میں نماز ادا کررہا تھا۔ ریلوے اسٹیشن میں موجود سکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو نماز پڑھنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’یہاں نماز نہ پڑھیں، باہر جاکر نماز ادا کریں‘۔ سکیورٹی گارڈ نے مزید کہا کہ ’آپ دیگر مسافروں کو پریشان کررہے ہیں، آپ اگلی بار باہر جاکر نماز پڑھیں‘۔ کینیڈین مسلم نیشنل کونسل (این سی سی ایم) نے ریل کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید