• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، تارکین وطن کو فوجی اڈوں، فیریز پر رکھنے کا منصوبہ

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو ہوٹلوں میں رکھنے کی بجائے فوجی اڈوں یا غیر استعمال فیریز پر رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منصوبے کا اعلان چند ہفتوں میں متوقع ہے۔

اس حوالے سے وزراء اشارہ دے چکے ہیں کہ سیاسی پناہ گزینوں کیلئے ہوٹل میں رکھنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔

ادھر متعدد ٹوری اراکین پارلیمنٹیرین قانونی تارکین وطن بل کے خلاف ہیں۔

مجوزہ حکومتی قانون پر پیر اور منگل کو پارلیمنٹ میں بحث متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید