• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ پر زلزلے کو بیان کرنے کے انداز پر تنقید

دیویانکا تریپاٹھی—فائل فوٹو
دیویانکا تریپاٹھی—فائل فوٹو

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ دیویانکا تریپاٹھی کو زلزلے سے متعلق نامناسب الفاظ میں تبصرہ کرنے اور ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا تریپاٹھی نے زلزلے کے دوران ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ زندگی کا پہلا زلزلہ ہے جس کا وہ تجربہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں زلزلے کو دلچسپ کہا اور بتایا کہ لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر آ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے دیویانکا تریپاٹھی کو اس ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی نامناسب عمل ہے، زلزلہ قدرتی آفت ہے، کچھ لوگوں نے بھارتی اداکارہ سے معذرت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ21 مارچ کو بھارت، افغانستان اور پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید