• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طاقتور ہوا کے بگولوں سے شدید تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولے سے 274 کلو میٹر تک تباہی کے آثار نمایاں ہیں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

دو روز قبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹاؤن رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا، متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔

مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں 26 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسی سپی اور الاباما میں آج بھی طوفانی ہوائیں، اولے اور ہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید