انڈین امریکن رکنِ کانگریس بھی عمران خان کی حمایت میں بولنے لگے۔
یہ حمایت انڈین امریکن رکنِ کانگریس روکھنہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے سامنے آئی ہے۔
انڈین امریکن رکنِ کانگریس روکھنہ کا بیان میں کہنا ہے کہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں کے قتل اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
روکھنہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سے پاکستانی امریکنز نے صورتِ حال پر مجھ سے اظہارِ تشویش کیا ہے۔
انڈین امریکن رکنِ کانگریس روکھنہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی امریکنز انسانی حقوق کا احترام چاہتے ہیں۔