کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں 1 لڑکی سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو قتل کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خالد رضا کے قتل میں بھی اجرتی ٹارگٹ کلرز کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی کارروائی میں زیرِ حراست خاتون سمیت 2 ملزمان مقتول خالد رضا کی نگرانی اور ریکی میں ملوث رہے۔
ریکی کا ٹاسک مکمل ہونے پر طے شدہ اجرت کی رقم ان کے موبائل فون اکاؤنٹ میں فراہم کی گئی۔
ملزمان نے مقتول کے گھر کی ویڈیوز اور گھر آنے جانے کے اوقات کار کی تفصیلات فراہم کیں۔
ملزمان کے موبائل فون سے یہ تفصیلات ری کور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ماہرِ تعلیم خالد رضا کو 26 فروری 2023ء کی رات گلستانِ جوہر میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا۔