• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اور ایرانی وزراء خارجہ کا ماہ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان نے ماہ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کر لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اور ایرانی وزراء خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چین میں ہوئے سہ فریقی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارتخانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید