وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی یہ ساری ڈرامے بازیاں ہیں کہ قتل کر دیا جائے گا، عمران خان ڈر پوک اور بزدل آدمی ہے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوتی، میں عوام میں ہوں اور میرے حلقے میں جا کر پوچھیں کوئی سیکیورٹی نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن تنہا نہیں ہم نے 75سال میں بڑی جنگیں کیں، ہم نے قربانیاں دیں، جلا وطن ہوئے اور مشکلات جھیلیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کے پلے کیا ہے؟ کیا قربانی دی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ڈائیلاگ پر خاموش ہوتے ہیں تو ان کی نیت خراب ہے۔