• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمےخلیل زاد کے بیان کا ہماری خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں، امریکا

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد عام امریکی شہری ہیں، ان کے بیانات ان کی ذاتی حیثیت میں ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، ان کے بیان کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں، ہم سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ 

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام کو جمہوری و آئینی طریقے سے اپنے ملک کے رہنماؤں کا انتخاب کرنے دیا جائے۔

اس سے پہلے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پے در پے دو بیانات میں عمران خان کے مؤقف کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں الیکشن جلد کرادیے جائیں۔ 

زلمے خلیل زاد کے بیان پر پاکستانی دفتر خارجہ نے احتجاج کیا تھا جب کہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت پی ڈی ایم کے دیگر رہنماوں نے بھی زلمے خلیل زاد کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید