• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمپوں کی زندگی سے تنگ 184 روہنگیا انڈونیشیا پہنچ گئے

میانمار اور بنگلہ دیش کے کیمپوں میں ناسازگار حالات سے تنگ ہو کر فرار ہونے والے 200 کے قریب روہنگیا مسلمان انڈونیشیا کے صوبے آچے پہنچ گئے، نومبر سے اب تک 918 روہنگیا انڈونیشیا پہنچ چکے ہیں۔

انڈونیشیا کی مقامی پولیس کے مطابق تقریباً 184 روہنگیا آچے صوبے کے مشرقی علاقے میں پہنچے ہیں، جن کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کئی برسوں سے روہنگیا مسلمان لکڑی کی کشتیوں کے ذریعے ملائیشیا اور انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

ان میں سے بیشتر راستے میں ہی بیماری، بھوک اور تھکاوٹ کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید