• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اب تک مفت آٹے کے کتنے تھیلے تقسیم کیے گئے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت کی مفت آٹا اسکیم 9 ویں روز میں داخل ہوگئی، اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ افراد اسکیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں 13 لاکھ 64 ہزار 253 دس کلو آٹے کے تھیلےتقسیم ہوچکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں آٹے کی مفت تقسیم کا عمل جاری ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان میں 2 لاکھ 69 ہزار، ساہیوال میں 1 لاکھ 72 ہزار آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بہاولپور میں 1 لاکھ 63 ہزار، لاہور میں 1 لاکھ 56 ہزار،فیصل آباد میں 1 لاکھ 48 ہزار مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہوگئے ہیں۔

سرگودھا میں 1 لاکھ 38 ہزار، گوجرانوالہ میں 1 لاکھ 25 ہزار، راولپنڈی میں 41 ہزار 439 مفت آٹے کے تھیلےتقسیم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آج 1 لاکھ 15 ہزار 146 نئے مستحقین نے آٹا سینٹر سے رجوع کیا، 5 لاکھ 40 ہزار 382 مستحقین نے دوسری مرتبہ مفت آٹے کے لیے رجوع کیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج دوسرے مرحلے میں ایک بیگ لینے والے کو 10 کلو آٹے کے مزید 2 تھیلے مفت دیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید