• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں اتنی بہادر نہیں ہوں‘: کرینہ کپور کا عرفی جاوید کے فیشن پر ردِعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے عرفی جاوید کے عجیب وغریب انداز کے فیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنی زیادہ بہادر نہیں ہوں۔

کرینہ کپور خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عرفی جاوید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’میں عرفی جاوید کی طرح با ہمت  نہیں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ انتہائی بہادر اور ہمت والی ہیں کیونکہ فیشن اظہار رائے اور آزادیٔ اظہار کا نام ہے‘۔

اُنہوں نےکہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ جس اعتماد کے ساتھ عرفی فیشن کرتی ہیں تو مجھے وہ بہت حیرت انگیز لگتی ہیں‘۔


اُنہوں نے مزید کہا کہ’حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہے جیسا وہ چاہتی ہے اور یہی فیشن کا مطلب ہے، مجھے ان کا اعتماد پسند ہے کیونکہ میں ایک پراعتماد لڑکی ہوں اس لیے میں خود اعتمادی کی تعریف کرتی مجھے صرف اس کا اعتماد اور اس کے چلنے کا انداز بہت پسند ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید